پبلک نیوز: بھارت میں ہندوتوا کی زہریلی فصل تیار، بی جے پی اور آر ایس ایس کا ہندوتوا کا زہریلا نظریہ گاندھی اور نہرو کے نام نہاد سیکولر بھارت کو بھی نگل گیا۔ بھارتی شہریوں کی اکثریت نے بھارتی ہونے کے لیے ہندو دھرم کو لازمی قرار دے دیا۔پیو ریسرچ سنٹر کے سروے میں ہندوتوا کے رنگ میں رنگا بھارت کا اصل چہرہ سامنے آ گیا۔ بین المذاہب شادیوں کے حوالے سے سروے میں 65 فیصد ہندو اور 80 فیصد مسلمان بین المذاہب شادی کے مخالف نکلے۔ دو تہائی ہندوؤں نے سچا بھارتی ہونے کیلئے ہندو ہونے کو بنیادی شرط قرار دیا۔ پیو سروے کے مطابق بھارت کے بڑے مذہبی گروہوں کا ماننا ہے کہ ان میں کچھ خاص مشترک نہیں۔ بیشتر بھارتی مخصوص مذاہب کے ماننے والوں کو اپنے رہائشی علاقوں یا گائوں سے باہر دیکھنا چاہتے ہیں۔سروے کے مطابق 72 فیصد ہندئوں کے مطابق گائے ک گوشت کا کھانے والا ہندو نہیں ہو سکتا۔ 74 فیصد بھارتی مسلمان اپنے معاملات کے لئے مذہبی یا شرعی عدالتوں کے حق میں ہیں۔