ذی الحج کا چاند نظر نہیں آ یا، رویت ہلال کمیٹی

ذی الحج کا چاند نظر نہیں آ یا، رویت ہلال کمیٹی

کراچی: ملک بھر میں کہیں سے بھی ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا جس کا باضابطہ اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے کردیا ہے۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزاد نے حتمی اعلان کرتے ہوئے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملک کے کسی حصے سے ذوالحجہ کا چاند نظرآنے کی شہادت نہیں ملی.پہلی ذوالحجہ یکم جولائی بروز جمعہ کو ہوگی. عیدالاضحیٰ 10جولائی بروزاتوارہوگی. ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات میں ہوا جس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔ اجلاس میں مرکزی اور زونل ہلال کمیٹیوں کےارکان، محکمہ موسمیات اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام بھی شریک ہوئے۔

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔