ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ 9 مئی کے مختلف مقدمات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، عدالت نے 31 ملزمان کی عبوری ضمانتیں کنفرم کرنے کا حکم دے دیا ۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے کنٹینر جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں 7 ملزمان کی ضمانتیں کنفرم کرنے کا حکم جاری کردیا جبکہ کلمہ چوک کنٹینر جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں 6 ملزمان کی ضمانتیں کنفرم کرنے کا حکم جاری کیا۔
عدالت کی جانب سے مسلم لیگ ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں تین ملزمان کی ضمانتیں کنفرم جبکہ وزیراعظم ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں 2 ملزمان کی ضمانتیں کنفرم کرنے کا حکم جاری کیا۔