ویب ڈیسک: معروف صوفی بزرگ حضرت نوشہ گنج بخش رحمۃ اللہ کے 381 ویں عرس کی 3 روزہ تقریبات رنمل شریف میں جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حضرت نوشہ گنج بخش کا شمار پنجابی زبان کے اوّلین مصنفین میں ہوتا ہے۔ جن کے عرس میں شرکت کیلئے پاکستان بھر سے ہزاروں عقیدت مند قافلوں کی صورت میں شریک ہیں۔ زائرین کیلئے لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا ہے۔
عرس مبارک کے موقع پر محفلِ سماع، محفل نعت اور قرآن خوانی کی خصوصی محافل بھی جاری ہیں۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 500 پولیس اہلکار جبکہ 30 لیڈی کانسٹیبل سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
عرس مبارک کی تین روزہ تقریبات کا آج آخری دن انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔