حضرت سید عبداللہ شاہ غازی کے سالانہ عرس ، گورنر سندھ کی مزار پر حاضری

حضرت سید عبداللہ شاہ غازی کے سالانہ عرس ، گورنر سندھ کی مزار پر حاضری

ویب ڈیسک: صوفی بزرگ حضرت سید عبداللّٰہ شاہ غازی کا 1294 واں عرس، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری ھ۔ عبداللّٰہ شاہ غازی کے مزار  پر چادر چڑھا کر سہ روزہ تقریبات کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مزار پر حاضری دی اور چادر چڑھا کر عرس تقریبات کا افتتاح کردیا۔ 

خیال رہے یہ عرس تین روز تک جاری رہے گا۔

صوفی بزرگ حضرت سید عبداللہ شاہ غازی کا 1294 واں عرس مبارک 29 جون سے کراچی میں ان کے مزار پر  منایا جارہا ہے۔

محکمہ اوقاف سندھ کے مطابق برصغیر پاک و ہند کےعظیم صوفی بزرگ کے عرس مبارک کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ عرس 27,28,29 جون تک جاری رہے گا۔

 افتتاحی  تقریب میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیر اوقاف سید ریاض حسین شاہ شیرازی   کے علاوہ سیکریٹری اوقاف اور چیف ایڈمنسٹریٹر سندھ سید عطا اللہ شاہ نے بھی شرکت کی۔

تین روزہ عرس کے دوران روزانہ بنیاد پر محفل سماع ،محفل نعت اور محفل میلاد برائے خواتین کا انعقاد ہوگا۔ 

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ آج عبداللہ شاہ غازی کا عرس سب کو مبارک ہو ، عرس کا باقاعدہ افتتاح کردیا ہے ۔ یہاں آج پاکستان کی بقا کے لیے دعا کرائی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم بزرگان دین کے وسیلے سے رحم کی دعا کرتے ہیں۔ 

تینوں دن جتنی بھی میٹنگ ہوئیں اس میں صرف پاکستان کے مستقبل کے حوالے سے بات ہوئی ہے۔ عبداللہ شاہ غازی کے پاس آکر جو بھی اللہ سے مانگا جاتا ہے اللہ سنتے ہیں۔ ہمارے صوبے اور شہر کی مشکلات کم کرنے کے حوالے سے بھی دعا کی گئیں ہیں۔ 

گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ محرم شروع ہونے والا ہے دعا ہے اللہ ہمیں ہر قسم کی دہشت گردی سے محفوظ رکھے۔

Watch Live Public News