ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار206 میگاواٹ تک پہنچ گیا

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار206 میگاواٹ تک پہنچ گیا
کیپشن: ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار206 میگاواٹ تک پہنچ گیا

ویب ڈیسک:ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار206 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کی طلب آج 26 ہزار5سو میگاواٹ ہے،ملک میں بجلی کی پیداوار 20 ہزار 294 میگاواٹ ہے،طلب اور رسد میں فرق کے باعث ملک بھر میں گھنٹوں لوڈشیڈنگ جاری ہے جبکہ شاٹ فال کے باعث شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 6 گھنٹے ہوگیا ہے۔

ذرائع پاورڈویژن کا کہنا ہے کہ دیہی علاقوں میں بجلی کی بندش 10 گھنٹوں پر محیط ہے،نقصانات والے فیڈرز پر 14 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہے،آج پن بجلی ذرائع سے 6 ہزار990 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے،سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 890 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں،نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 7 ہزار880 میگاواٹ ہے،ونڈ پاور پلانٹس سے1000 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے،سولر پاور پلانٹس سے199 بگاس سے 145 میگاواٹ پیداوار ہے۔

ذرائع  پاورڈویژن کا کہنا ہے کہ نیوکلئیر پاور پلانٹس سے 3 ہزار 2 سو میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔

Watch Live Public News