بجلی ریڈنگ کیلئےبنایا گیا سوفٹ ویئر کرپٹ،ہزاروں صارفین "پروٹیکٹڈ "کیٹگری سے خارج

بجلی ریڈنگ کیلئےبنایا گیا سوفٹ ویئر کرپٹ،ہزاروں صارفین
کیپشن: فیصل آباد میں بجلی ریڈنگ کیلئےبنایا گیا سوفٹ ویئر الٹا پڑ گیا

ویب ڈیسک:فیصل آباد میں بجلی ریڈنگ کیلئے بنایا گیا سوفٹ وئیر کرپٹ ہوگیا۔ہزاروں  صارفین ’’پروٹیکٹڈ’’  کی کیٹگری سے خارج ،،، 2 سو یونٹ سے زائد کا بل بھیج کر چیخیں نکلوا دیں۔

تفصیلات کے مطابق  فیصل آباد میں فیسکو کا 30 روز کی ریڈنگ کے لیے استعمال ہونے والا سوفٹ وئیر  پرو ریٹا صارفین کے فائدے مند ہونے کی بجائے نقصان دے ثابت ہوا،جون کے بجلی بلوں میں پرو ریٹا سافٹ وئیر کے ذریعے میٹر ریڈنگ کی گئی،جس سے ہزاروں کی تعداد  میں گھریلو پروٹیکٹڈ صارفین کو 2 سو یونٹ سے زائد کا بل بھیج کر ٹیرف سے نکال دیا گیا۔

بجلی کے بلوں میں میٹر ریڈنگ کی تصویر اور پرو ریٹا کنزمپشن سافٹ وئیر کی ریڈنگ میں واضح فرق سامنے آیا،پرو ریٹا ریڈنگ کے ذریعے ہونے والی اوور بلنگ سے سب سے زیادہ گھریلو صارفین متاثر ہوئے،پرو ریٹا سافٹ وئیر صارفین کی ریڈنگ ماہانہ 30 دنوں کی کرنے کیلئے انسٹال کیا گیا لیکن میٹر ریڈنگ میں جتنے یونٹس ماہانہ استعمال ہوتے ہیں پرو ریٹا ریڈنگ میں ماہانہ شرح تناسب کے حساب سے برابر تقسیم کرکے یونٹس سرچارج کردئیے گئے۔

فیصل آباد میں  پروٹیکٹڈ صارف اگر 2 سو یونٹ کے ٹیرف سے ایک دفعہ نکال جائے تو 6 ماہ بعد دوبارہ ْ ٹیرف میں شامل ہوتا ہے۔

Watch Live Public News