لاہور(پبلک نیوز) اداکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر جنسی ہراسانی کی مہم چلانے کے معاملے پر ایف آئی اے نے میشاء شفیع کے خلاف علیحدہ سے چالان جمع کرا دیا۔ایف آئی اے نے ضمنی چالان میں گلوکارہ میشا شفیع کو بھی نامزد کر دیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں چالان پیش کیا گیا جس کے متن کے مطابق میشا شفیع علی ظفر پر الزامات کے شواہد پیش نہ کرسکیں، میشا شفیع اپنے خلاف الزامات میں قصور وار ثابت ہوئی، میشا شفیع اور انکے ساتھیوں نے علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے۔
ایف آئی اے کی جانب سے جمع کرائے جانے والے چالان کےمطابق علی ظفر نے اپنے خلاف چلنے والی مہم پر ایف آئی اے سائبر کرائم سے رجوع کیا تھا،ایف آئی اے نے واقعہ کی انکوائری شروع کی اور تمام افراد کو تحقیقات کے لیے بلایا۔