مہلک کووڈ 19 نے مزید 41 زندگیوں کے چراغ بجھا دیئے، ایک روز میں 4 ہزار 525 افراد میں وائرس کی تصدیق، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 11 اعشاریہ 2 فیصد، فعال کیسز کی تعداد 46 ہزار 663 ہو گئی، 3 ہزار 55 مریضوں کی حالت تشویشناک۔۔لاہور میں کورونا وائرس کے کیسز میں ہوشربا اضافہ، مکمل لاک ڈاؤن کی سفارشات تیار، لاہور میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 23 فیصد تک پہنچ گئی، لاہور مکمل لاک ڈاؤن نہ کیا تو حالات قابو سے باہر ہو جائیں گے، محکمہ صحت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ وزیراعلیٰ پنجاب کے سامنے سفارشات رکھیں گے۔۔کوروناسےبچاؤکیلئےمکمل لاک ڈاؤن نہیں کرسکتے،مہلک وباء کی تیسری لہرمزیدخطرناک ہورہی ہے،احتیاط نہ کی تو اسپتال مریضوں سےبھرجائیں گے،وزیراعظم کاقوم کےنام خصوصی پیغام،کہاسینیٹ الیکشن میں احتیاط نہ کرنے کے باعث کرونا کا شکار ہوا۔این سی او سی کا بڑا فیصلہ، ان ڈور، آؤٹ ڈور تقریبات پر مکمل پابندی عائد،، شادی تقریبات پر 5 اپریل سے مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ،، بین الصوبائی آمدورفت سےمتعلق حتمی فیصلہ صوبوں کی مشاورت سےہو گا، وفاقی وزیر اسد عمر کی عوام سے انتظامیہ کا ساتھ دینے کی اپیلکوروناوائرس کی بگڑتی صورتحال، سندھ حکومت کا مزارات اوردرگاہیں بند کرنے کا فیصلہ، وزیراوقاف سہیل سیال کی زیر صدارت اجلاس میں مزارات اور درگاہیں بند کرنے کی منظوری، صوبے بھر کی درگاہیں 8 اپریل تک بند رہیں گی، صوفی بزرگ لعل شہباز قلندرکا سالانہ سہ روزہ عرس بھی منسوخ کردیا گیا۔