گوجرانوالہ (پبلک نیوز) شہر میں ایس اوپیز کی خلاف ورزیوں پر انتظامیہ ان ایکشن۔ فیس ماسک نہ پہننے پر پہلا ایکشن ،6 افراد گرفتار کرلئے گئے۔
گوجرانوالہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے شہر بھر میں وزٹ کے دوران چھ افراد پر مقدمات درج کروائے۔ مقدمات تھانہ سول لائن کوتوالی، سبزی منڈی تھانے میں درج کروائے گئے۔
شہر بھر میں انتظامیہ کی ٹیمیں لاوڈ اسپیکر کے ذریعے ماسک پہننے کے اعلانات کر رہے ہیں۔