صدر پاکستان عارف علوی کو بھی کورونا ہوگیا

صدر پاکستان عارف علوی کو بھی کورونا ہوگیا

لاہور ( پبلک نیوز) صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی کو بھی کورونا ہوگیا. صدر مملکت نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بتایا ہے کہ ان کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے.

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کا کہنا تھا کہ میں کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوانا چاہتا تھا تاہم دوسرہ ڈوز لگنے کے ایک ہفتے بعد ہی جسم میں اینٹی باڈیز بنادیتی ہے.

ڈاکٹر عارف علوی نے عوام سے احتیاتی تدابیر اپنانے کی اپیل کی ہے اور دعا کی ہے اللہ کورونا وبا سے تمام متاثرین پر رحم فرمائیں.

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔