پرویز مشرف نے وزیر اعظم کی حمایت کردی، ویڈیو پیغام جاری

پرویز مشرف نے وزیر اعظم کی حمایت کردی، ویڈیو پیغام جاری
اسلام آباد: سابق صدر اور آرمی چیف جنرل پرویز مشرف نے وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں ویڈیو پیغام جاری کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں سامنے آگئے ہیں اور اس حوالےسے انہوں نے ویڈیو پیغام بھی جاری کیا ہے،جس کے بعد سوشل میڈیا پر “مشرف ” ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ سابق صدر اور آرمی چیف پرویز مشرف نے اپنے ویڈیو پیغام میں وزیر اعظم عمران خان سے کہا ہے کہ میں مشورہ دوں گا کہ کہ باہر نکلو اور اپنی شخصیت کے اثر کو استعمال کرو۔ سابق صدر نے وزیر اعظم عمران خان کی کامیابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ میری دعا ہے کہ یہ حکومت کامیابی سے چلے اور عمران خان کامیاب ہو۔ ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ پاکستان آگے بڑھ کر ترقی کرے۔ جیسے میں کہتا ہوں کہ “پاکستان ہمیشہ شاد و آباد رہے”۔ ویڈیو کے آخر میں انہوں نے کہا کہ ” سب سے پہلے پاکستان”۔ خیال رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف 18 مارچ، 2016 سے یو اے ای کے شہر دبئی میں علاج کی غرض سے رہائش پذیر ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔