آئی ایم ایف نے سستے پیٹرول سکیم کی ابتدائی حکومتی تجویز مسترد کردی، ذرائع

آئی ایم ایف نے سستے پیٹرول سکیم کی ابتدائی حکومتی تجویز مسترد کردی، ذرائع
اسلام آباد: ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پیٹرول پر 50 روپے لیٹر مجوزہ سبسڈی کی ابتدائی تجویز مستردکردی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل رابطہ ہوا، آئی ایم ایف نے پیٹرول پر 50 روپے لیٹر مجوزہ سبسڈی کی ابتدائی تجویز مسترد کر دی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف نے حکومت سے پیٹرول سبسڈی کا مکمل پلان مانگ لیا ہے، آئی ایم ایف نے پیٹرول پر سبسڈی کا نظرثانی شدہ پلان تیار کرنے پر زور دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے غریب طبقے کو زیادہ موثر ٹارگٹڈ سبسڈی دینے پر زور دیا ہے۔ خیال رہے کہ چند روز قبل وفاقی حکومت کی جانب سے موٹر سائیکل اور 800 سی سی تک کے گاڑی مالکان کو سبسڈی دینے کی حکومتی تجویز دی گئی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔