ویب ڈیسک: سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہائی کورٹ کے چھ ججز قوم کے ہیرو ہیں،ان ججوں کو انصاف اور سیکورٹی فراہم کرنا چیف جسٹس کی ذمہ داری ہے، وزیر اعلی خیبر پختونخوا کو مشورہ دیتا ہوں وفاق سے روابط فلفور ختم کریں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ایک بیان میں کہا کہ ہائی کورٹ کے چھ بہادر ججوں نے جس طرح بہادری کے ساتھ اپنا موقف سپریم جوڈیشل کونسل اور چیف جسٹس کے سامنے رکھا یہ قوم کے ہیرو ہیں۔ ان ججوں کو انصاف اور سیکورٹی فراہم کرنا چیف جسٹس کی ذمہ داری ہے ۔
اسد قیصر نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ وفاق سے روابط فلفور ختم کریں، انہوں نے اب تک کوئی بھی افسر آپ کی مرضی کا نہیں لگایا اور نا صوبے کے بقایاجات پر کوئی عملی پیش رفت کی, اب مفاہمت نہیں مزاحمت کا دور ہے۔
ہم ملک میں آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے لئے بڑی تحریک شروع کرنے والے ہیں، وکلا ، ٹیچرز ، طالب علموں ، کسانوں اور دیگر طبقات سے اس تحریک میں شامل ہونے کی درخواست کرتا ہوں ۔