ویڈیو: شعیب شاہین   کی گاڑی کو پولیس نے اڈیالہ جیل کے با ہر روک لیا 

(ویب ڈیسک )  پی ٹی آئی کے رہنما   شعیب شاہین   کی گاڑی کو پولیس نے اڈیالہ جیل کے با ہر روک لیا ۔

پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تو پولیس نے گاڑی کو روک لیا۔   گاڑی روکنے پر شعیب شاہین اور پولیس اہلکاروں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ شعیب شاہین نے گاڑی روکنے والے پولیس اہلکاروں کی فوٹیجز بنا لی ۔

شعیب شاہین نے کہا کہ باقی گاڑیوں کو جانے کی اجازت ہے لیکن ملاقات والی گاڑیوں کو روک لیا جاتا ہے۔ پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ  گاڑی آگے جانے کی اجازت نہیں، ملاقات کرنے والوں کے لیے الگ پارکنگ ہے۔

شعیب شاہین نے جواب دیا کہ  ہم جیل کے سامنے پارکنگ نہیں کر رہے،  میری گاڑی یہاں کھڑی نہیں ہو گی، آپ میری بات سمجھ لیں۔ پولیس اہلکار نے شیعب شاہین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ  میں آپکی بات سننے کا پابند نہیں ہوں۔

Watch Live Public News