’پی ڈی ایم صحافیوں پر تشدد کیخلاف آواز اٹھائے‘

’پی ڈی ایم صحافیوں پر تشدد کیخلاف آواز اٹھائے‘

لاہور ( پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی تشدد کا نشانہ بنائے جانے والے صحافی اسد طور سے متعلق اہم ٹویٹ کی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی جانے والی ٹویٹ میں انھوں نے میاں نواز شریف کا پیغام دیا۔ انھوں نے لکھا کہ میاں نواز شریف کہہ رہے ہیں 'وہ اسد طور پر ہونے والے حملہ کی مذمت کرتے ہیں اور پی ڈی ایم (پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ) سے معاملہ کا نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہیں۔'

مزید لکھا کہ میاں صاحب کہتے ہیں ' پی ڈی ایم صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے خلاف آواز اٹھائے۔'

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔