اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیر اعظم و چئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آزاد کشمیر اسمبلی کے آئندہ انتخابات کے لیے امیدواروں کے ناموں کی منظوری دی ہے۔ کچھ نشستوں پر امیدواروں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق آزاد کشمیر کی 45 نشستوں کے لیے 300 امیدواروں نے ٹکٹ کے حصول کے لیے درخواستیں دی تھیں۔ مختلف حلقوں سے تحریک انصاف کےامیدوار کی تفصیلات درج ذیل میں دی جا رہی ہیں۔
آزادکشمیر ایل اے 1 سے اظہر صدیق، ایل اے 3 سے بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کو پی ٹی آئی ٹکت مل گیا۔ ایل اے 7 سے چوہدری انوار الحق، ایک 11 سے چوہدری محمد اخلاف تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔ ایل اے 15 سے سردار تنویر الیاس خان، ایل اے 19 سے سردار ارزش سدوزئی کو تحریک انصاف کا ٹکٹ دیدیا گیا۔
ایل اے 25 سے سردار گل خندان ،ایل سے 27 سے سردار تبارک علی ،ایل اے 29 خواجہ فاروق احمد پی ٹی ائی کے امیدوار ہوں گے۔ ایل۔اے 31 راجہ محمد منصور خان ایل اے 33 دیوان علی خان چغتائی پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔