دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکس چینج میں بھی مثبت رجحان دیکھا گیا ہے ، 649 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 41 ہزار 613 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/vbNbrLpAuB pic.twitter.com/qmNyJmkUUS
— SBP (@StateBank_Pak) May 26, 2023
کراچی: اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے ، انٹربینک میں بھی معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے ۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 3 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 316 روپے پر فروخت ہو رہی ہے ۔ انٹربینک میں بھی امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا ہے، 45 پیسے اضافے کے بعد انٹربینک میں امریکی کرنسی 285 روپے 60 پیسے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 285 روپے 15 پیسے پر بند ہوا تھا۔