آرمڈ فورسزکے افسرکےخلاف کارروائی پاک فوج نے کرنی ہے،آئی جی اسلام آباد

آرمڈ فورسزکے افسرکےخلاف کارروائی پاک فوج نے کرنی ہے،آئی جی اسلام آباد
کیپشن: آرم فورسزکے افسرکےخلاف کارروائی پاک فوج نے کرنی ہے،آئی جی اسلام آباد

ویب ڈیسک:آئی جی اسلام آباد نے کہاہے کہ ڈی چوک والے واقعہ کا مقدمہ درج کیا ۔ گاڑی کو بھی تحویل میں لیا گیا ۔ گاڑی والا شخص آرمڈ فورسسز کا افسر ہے۔اس کے خلاف تمام لیگل کارروائی مکمل کرلی ہے۔وقوعہ کی تمام چیزیں مدعی مقدمہ سے بھی شیئر کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی بہت بڑی آبادی ہے،ہر جگہ پولیس لگانا ممکن نہیں،موئثر انداز میں ناکہ بندی ہوگی۔ڈی چوک والے واقعہ کا مقدمہ درج کیا ۔ گاڑی کو بھی تحویل میں لیا گیا ۔ گاڑی والا شخص آرم فورسسز کا افسر ہے۔اس کے خلاف تمام لیگل کاروائی مکمل کرلی ہے۔

آئی جی اسلام آباد نے  کہا کہ سب کچھ مکمل کرنے کے بعد مکمل کیا۔مکمل کرنے کے بعد حوالے کیا چونکہ کورٹ مارشل اور دیگر چیزیں وہاں ہوتی ہے۔ڈی چوک والے کیس میں ایک ایک قانونی نقطہ کو دیکھا گیا۔وقوعہ کی تمام چیزیں مدعی مقدمہ سے بھی شیئر کی گئی۔

Watch Live Public News