پاکستان سنٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کا چیمپئن بن گیا

پاکستان سنٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کا چیمپئن بن گیا
لاہور: پاکستان نے ایران کو شکست دیکر سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ جیت لی۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم نے فائنل میں ایشین چیمپئن ایران کو ایک کے مقابلے میں تین سیٹس سے شکست دی۔ پہلا سیٹ پاکستان نے 17 کے مقابلے میں 25 پوائنٹس سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی پاکستان کامیاب رہا۔ تیسرا سیٹ ایران نے 23 کے مقابلے میں 25 پوائنٹس سے جیتا جبکہ پاکستان نے چوتھے سیٹ میں ایران کو 25,20سے ہرایا۔ ادھر تیسری پوزیشن کے میچ میں بنگلادیش نے سری لنکا کو شکست دی۔ خیال رہے کہ سنٹرل ایشین چیمپئن شپ میں پاکستان،ایران،بنگلہ دیش،سری لنکا اور افغانستان کی ٹیموں نے حصہ لیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔