لاہور ( پبلک نیوز) 31-10-2021 بروز اتوار کو تحصیلدار کا جنرل نالج کا امتحان ملتوی کردیا گیا۔ ترجمان پی پی ایس سی کے مطابق اتوار کو جنرل نالج کے امتحان کے لئے انتظامات مکمل تھے۔ ٹی ایل پی کے احتجاج کی بناء پر پہلے تحصیل دار کا 24-10-2021 کو انگلش کا پیپر ملتوی کیا گیا تھا۔ دونوں پرچوں کے امتحان کیلئے اگلی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ترجمان پی پی ایس سی کا کہنا تھا کہ تازہ ترین معلومات کے لئے پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ وزٹ کریں۔ فیصلہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔