جمشید اقبال چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا امکان بڑھ گیا

جمشید اقبال چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا امکان بڑھ گیا
لاہور (پبلک نیوز) این اے 133 جمشید اقبال چیمہ کےکاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا امکان بڑھ گیا۔ الیکشن کمیشن کی تحریک انصاف کے امیدوار کو کل دلائل دینے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق این اے 133 سےطتحریک انصاف کے امیدوار کی تقدیر کا فیصلہ کل ہوگا۔ الیکشن کمشن نے 3 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے۔ ریٹرنگ افسر نے رضوان الحق اور اکمل خان اور محمد عظیم کے کاغزات نامزدگی مسترد کردیئے۔ ریٹرننگ افسر نے اعتراض لگایا ہے کہ دونوں امیدواروں کے تائید کنندہ اور تجویز کنندہ کا تعلق حلقے سے نہیں ہے۔ جمشید اقبال چیمہ کے تجویز کنندہ کا تعلق این اے 130 سے ہے۔ مسلم لیگ ن نے بھی جمشید اقبال چیمہ کے کاغذات نامزدگی چیلنچ کر رکھے ہیں۔ ریٹرننگ افسر نے جمشید چیمہ کی استدعا پر سکروٹنی کی تاریخ 30 اکتوبر مقرر کی ہے۔ مسلم لیگ ن کیجانب سے شائستہ پرویز اور پیپلزپارٹی کے اسلم گل کے کاغزات نامزدگی منظور ہو چکے ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔