اسلام آ باد: وزیراعظم شہبازشریف نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کا جائزہ لینےکے لئے9 رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے لانگ مارچ کے حوالے سے وفاقی کابینہ کی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ کمیٹی کی سربراہی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کریں گے، اس کمیٹی میں ایاز صادق، سعد رفیق، مریم اورنگزیب، قمر زمان کائرہ، خالد مقبول،میاں افتخار، اسعد محمود شامل ہیں۔ ذ رائع کےمطا بق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی سر بر اہی میں کمیٹی میں 9 ارکان شامل کئے گئے ہیں ،کمیٹی لانگ مارچ کے حوالے سے سیاسی بات چیت اور امن و امان قائم رکھنے کے لئے عمل میں لائی گئی ہے۔ کمیٹی میں مسلم لیگ ن سے ایاز صادق، مریم اورنگزیب ، خواجہ سعد رفیق ، ایم کیو ایم کے خالد مقبول ،اے این پی کے میاں افتخار ، ‘پیپلز پارٹی سے قمر زمان کائرہ ،اور جے یو آئی ف کے مولانا اسعد محمود شامل کئے گئے ہیں ۔