'حکومت کی مذاکرات کی دعوت کی خبریں غیر سنجیدہ ہیں'

'حکومت کی مذاکرات کی دعوت کی خبریں غیر سنجیدہ ہیں'
لاہور: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ غیر سنجیدہ کمیٹی کی تشکیل کی خبریں صرف آزادی مارچ کو انگیج کرنے کے لئے ہیں. تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی سینئر نائب صدر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے مذاکرات کی دعوت کی خبریں غیر سنجیدہ ہیں ، ایک طرف ہمارے کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے اور حقیقی آزادی مارچ کی کوریج پر پابندیاں بھی عائد کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوسری طرف ایک غیر سنجیدہ کمیٹی کی تشکیل کی خبریں صرف آزادی مارچ کو انگیج کرنے کے لئے ہیں، یہ چالاکیاں نہیں چلنے والیں انتخاب کی تاریخ دیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔