علی امین گنڈا پور کی نامعلو م شخص سے بندوقیں لانے کی آڈیو لیک

علی امین گنڈا پور کی نامعلو م شخص سے بندوقیں لانے کی آڈیو لیک
اسلام آباد: پی ٹی آئی راہنما اور سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی نامعلوم شخص سے بندوقیں اور بندے لانے کی آڈیو لیک ہوگئی۔ لیک آڈیو میں نامعلوم شخص کہہ رہا ہے جی علی خان، جس پر علی امین گنڈا پور نے کہا کہ صدر صاحب کیا پوزیشن ہے ؟ نامعلوم شخص نے کہا کہ سر پوزیشن تو اے وَن ہے۔ آپ سنائیں؟. علی امین گنڈا پور نے سوال کیا کہ بندوقیں کتنی ہیں؟ جس پر نامعلوم شخص نے جواب دیا کہ بہت ہیں ،پی ٹی آءی رہنما علی امین گنڈا پور نے معلوم شخص سے لائیسنس اور بندوں سے متعلق پوچھا جس پر نامعلوم شخص نے جواب دیا کہ لائیسنس بھی بہت ہیں اور بندے بھی جتنے چاہئیں ہوں گے سر ۔ لیک آڈیو میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ا چھا! ہم یہاں کیمپ لگا رہے ہیں ساتھ ہی قریب ہی کالونی میں، یہاں قریب ترین جگہ کون سی ہے آخر میں ؟کون سی کالونی ساتھ لگ رہی ہے۔ جس پر نامعلو معلو م شخص نے کہا کہ ہمارے ہاں ؟. پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اسلام آباد پنڈی کے بارڈر پر، ٹول پلازے کے بعد لیفٹ سائیڈ پر ، کون سی جگہ ہے،۔ ٹاپ سٹی ہے یا کیپیٹل ؟ نامعلوم شخص نے جواب دیا کہ ٹاپ بھی ، کیپیٹل بھی ہے، بہت ساری ہیں بتائیں۔ سابق وزیر علی امین نے کہا کہ ٹاپ تو ائیر پورٹ پر ہے ناں ، جس پر نامعلوم شخص بولا میں نے آپ کو پورا نقشہ بھیجاتھا ،پی ٹی آئی رہنما نے جواب دیا کہ وہ ملا ہوا ہے مجھے ، وہ ہے میرے پاس ، بس وہاں پر بندے اور سامان آپ تیار رکھیں ۔ آخر میں نامعلوم شخص نے کہا کہ سر کوئی مسئلہ نہیں، جس پر پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بس پھر رابطے میں ہیں ، نامعلوم شخص بولا جی سَر۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔