پنجاب کا سی سی پی او لاہور کی خدمات وفاق کو دینے سے انکار

پنجاب کا سی سی پی او لاہور کی خدمات وفاق کو دینے سے انکار
لاہور: پنجاب نے سی سی پی او لاہور غلام محمد ڈوگر کی خدمات وفاق کو دینے سے انکار کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کی جانب سے سی سی پی او کی خدمات واپس کرنے کے لئے تیسری بار انکار کیا گیا ہے۔ سیکرٹری سروسز پنجاب نے اسٹیبلشمینٹ کو تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ جاز اتھارٹی وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہیٰ غلام محمد ڈوگر کو پنجاب میں رکھنا چاہتے ہیں، لانگ مارچ، سکھ یاتریوں کی آمد اور تبلیغی اجتماع کی سیکورٹی کے لئے سی سی پی او چاہئے۔ سی سی او پی او لاہور کی شکایت پر تحقیقات کے لئے چیف سیکرٹری کے علم میں لائیں۔ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو تین دن میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا تھا۔خط میں کہا گیا تھا کہ تبادلے کےاحکامات پر 3 روز میں عمل نہ کیا تو انضباطی کارروائی ہوگی۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے تبادلے پر وفاق اور پنجاب میں ٹھن گئی تھی اور وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے غلام محمودڈوگرکو چارج چھوڑنے سے روک دیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔