فلسطین مسلمانوں کی سرزمین ہے، ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، اسماعیل ہنیہ

فلسطین مسلمانوں کی سرزمین ہے، ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، اسماعیل ہنیہ
اسلام آباد: سربراہ حماس اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ فلسطین مسلمانوں کی سرزمین ہے، ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے،مسجد اقصیٰ پر قبضہ کرنے کے تمام عزائم خاک میں ملا دیئے۔ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو خراج تحسین پیش کیا۔ح ماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے جماعت اسلامی کے اقصیٰ مارچ پر خصوصی پیغام دیا۔ اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ فلسطین اور غزہ کے عوام کی طرف سے سلام پیش کرتا ہوں، فلسطین مسلمانوں کی سرزمین ہے، ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، مسجد اقصیٰ پر قبضہ کرنے کے تمام عزائم خاک میں ملا دیئے، اسرائیل کی ناجائز ریاست کو تسلیم کرانے کی سازشیں بھی دم توڑ گئیں ہیں۔ سربراہ حماس نے کہا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں بھی اسرائیل اور امریکا کو شکست ہوئی، پاکستان نے القدس اور فلسطین سے متعلق ہمیشہ دو ٹوک موقف رکھا ہے، عظیم الشان مظاہرے کے توسط سے پاکستانی قوم کو سلام پیش کرتا ہوں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔