عمر شریف کو امریکا لے جانے والی ایئر ایمبولینس خراب ہو گئی

عمر شریف کو امریکا لے جانے والی ایئر ایمبولینس خراب ہو گئی

برلن (ویب‌ڈیسک) نجی ٹی وی کے مطابق کامیڈی کنگ کو امریکا لیجانے والی ایئر ایمبولینس میں فنی خرابی پیدا ہو گئی ہے جس کے بعد عمر شریف کی جرمنی سے روانگی میں تاخیر ہو رہی ہے، کمپنی کی جانب سے متبادل طیارہ فراہم کیا جا رہا ہے.

کمپنی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فلائٹ کے لیے آپریٹ کیا جانے والا بمبارڈیئر چیلنجر 604 طیارہ جرمنی میں رجسٹرڈ ہے جو پرواز کے لیے مکمل طور پر محفوظ ہے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ ایئر ایمبولینس کی مین لائٹ میں بھی فالٹ ہے جس کی وجہ سے اس طیارے میں نائٹ لینڈنگ اور ٹیک آف کی سہولت عارضی طور پر دستیاب نہیں، یہ طیارہ اپنے ہوم کنٹری جرمنی میں ہے اسی بنا پر اس ٹیکنیکل خرابی کو دور کیا جا رہا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ عمر شریف کے لیے متبادل طیارے کا بندوبست کیا جائے گا، اس وقت عمر شریف جرمنی کے مقامی ہسپتال میں داخل ہیں جہاں ان کی حالت اب قدرے بہتر ہے.  ایئر ایمبولینس سے عمرشریف کو امریکا کے جارج واشنگٹن یونیورسٹی ہسپتال منتقل کیا جائےگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز عمر شریف طبی علاج کے لیے ایئر ایمبولینس کے ذریعے جرمنی کے راستے امریکہ کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ ان کی اہلیہ زرین غزل بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

پاکستانی اداکارہ ریما خان کے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب نے بتایا کہ امریکہ جانے والے معروف کامیڈین عمر شریف کو لے جانے والی ایئر ایمبولینس بدھ کے روز جرمنی پہنچی اور ایک دن وہاں قیام کرے گی۔ وہ امریکہ میں شریف کے علاج کے انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ عمر شریف ایک دن جرمنی میں قیام کریں گے اور بدھ کی صبح امریکہ کا سفر دوبارہ شروع کریں گے۔سات گھنٹے سے زائد فضائی سفر کے بعد لیجنڈ کامیڈین تھک گئے تھے اور بخار میں مبتلا ہوگئے تھے۔ دریں اثنا ، اس کی بیوی زرین غزل کو جرمنی میں ایمرجنسی ویزا دیا گیا ہے تاکہ وہ اپنے بیمار شوہر سے ہسپتال میں مل سکے۔

تفصیلات بتاتے ہوئے زرین غزل نے بتایا کہ انہوں نے ایمرجنسی ویزا حاصل کرنے کے لیے نیورمبرگ پولیس سے رابطہ کیا۔ غزل نے کہا کہ قانونی تقاضوں کے بعد حکام نے انہیں ایمرجنسی ویزا جاری کیا،انہوں نے مزید کہا کہ اب وہ اپنے بیمار شوہر سے ملنے ہسپتال جا رہی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمر شریف کی حالت قدرے بہتر ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ بدھ کی صبح آئس لینڈ جائیں گے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔