لاہور ( ویب ڈیسک ) طالب علم سے بدفعلی کے مقدمے میں گرفتار ملزم عزیز الرحمان نے عدالت میں موقف اختیار کیا ہے کہ ان کیخلاف جھوٹی ویڈیو بنائی گئی ، ہالی ووڈ کی فلم ٹائی ٹینک سمیت کئی فلموں میں ٹیکنالوجی کی مدد سے فلم تیار کی گئی۔ معزز عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس ریکارڈ طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق طالب علم سے بدفعلی کے مقدمے میں عزیز الرحمن کیس کی سیشن کورٹ میں سماعت ہوئی، ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہہالی وڈ فلم ٹائی ٹینک سمیت دیگر کئی فلموں میں ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا اور فلم تیار کی گئی۔ موقف میں کہا گیا کہ درخواستگزار اس قسم کا سنگین جرم کا سوچ بھی نہیں سکتا، ملزم سے تفتیش مکمل ہو چکی ہے،جیل میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے، ملزم ضمانتی مچلکے جمع کرانے کو تیار ہے، عدالت کیس کے حتمی فیصلے تک ضمانت پر رہائی کا حکم دے۔ عزیز الرحمن کے وکیل نے درخواست میں کہا کہ معصوم اورقانون پر عملدرآمد کرنے والا شہری ہوں، جان بوجھ کہ اس کیس میں پھنسایا گیا،مدعی مقدمہ نے مدرسے کی سیاست میں استعمال ہو کر جھوٹا مقدمہ درج کرایا، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے وقت اور تاریخ کا ایف آئی آر میں ذکر نہیں کیا گیا، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو چند منٹس میں تیار کی جا سکتی ہے۔عدالت نے سماعت پانچ اکتوبر تک ملتوی کر دی۔