پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،29ستمبر2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،29ستمبر2021
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف بھی پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر غیر اخلاقی ویڈیوز لیک ہونے پر بول پڑی ہیں حکومت سندھ نے وفاق سے زرعی سرٹیفکیٹ اور رجسٹریشن کے اختیارات واپس لینے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے ۔ مشیرزراعت منظورسان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومتی سیڈ ادارہ غیر قانونی اورغیررجسٹرڈ کمپنیوں کے خلاف کارروائی نہیں کررہی ہے چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ ایرا نے 2005 زلزلے کے بعد سے اب تک کچھ نہیں کیا۔ اتنا ایرا نے کام نہیں کیا جتنا عوام نے زلزلہ زدگان کی جا کر مدد کی۔ حج پر جانے کے ارادے سے جمع کیے گئے پیسے لوگوں نے زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے دیے۔ اوزارت قانون نے پاکستان پینل کوڈ میں دفعہ 354 بی کو کوانٹم اور جرمانے کے ساتھ داخل کر کے “خواتین کی آن لائن سٹاکنگ” کو جرم قرار دینے کی تجویز دی ہے مہنگے سکول ڈیسک خریداری اسکینڈل میں نیا موڑ، سندھ ہائی کورٹ نے سندھ حکومت کو ڈیسکوں کی خریداری کا ٹھیکہ منسوخ کرنے سے روک دیا ہے۔ سندھ حکومت، سینٹرل پبلک کمیٹی اور سپرا کو نوٹس جاری کر دیا گیا

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔