بااثر افراد، پولیس اہلکار کی سرکاری افسر پر تھپڑوں، مکوں کی بارش

بااثر افراد، پولیس اہلکار کی سرکاری افسر پر تھپڑوں، مکوں کی بارش
گوجرانوالہ ( پبلک نیوز) تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے پر با اثر افراد نے کارپوریشن کے چیف آفیسر پر حملہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بااثر افراد اور پولیس اہلکار نے سرکاری افسر پر تھپڑوں اور مکوں کی بارش کر دی، کپڑے بھی پھاڑ دیئے۔ سرکاری افسر پر تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔ فوٹیج میں چیف آفیسر قلعہ دیدار سنگھ کارپوریشن عبدالحیی پر تشدد دیکھا جا سکتا ہے۔ مزاحمت کے بعد تجاوزات کے خلاف آپریشن روک دیا گیا۔ چیف آفیسر عبدالحیی کا کہنا ہے کہ تین دن قبل تجاوزات ہٹانے کا نوٹس بھی دیا۔ تجاوزات نہ ہٹانے پر کارروائی کرنے آیا، غنڈوں نے حملہ کر دیا۔ حملہ آوروں میں قاسم نامی پولیس ملازم بھی شامل ہے۔ قلعہ دیدار سنگھ پولیس نے تشدد کرنے والے پولیس اہلکار کو حراست میں لے لیا۔ چیف آفیسر نے اندراج مقدمہ کے لیے درخواست دے دی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔