خطرناک سمندری طوفان امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرا گیا

خطرناک سمندری طوفان امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرا گیا
خطرناک سمندری طوفان آئی این امریکا کی ریاست فلوریڈا سے ٹکرا گیا۔ 241 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے سبب کئی مقامات پر حادثات بھی ہوئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سمندری طوفان آئی این کے فلوریڈا سے ٹکرانے کے بعد طوفانی ہواؤں کے ساتھ شدید بارشیں ہوئیں جس کی بعد متاثرہ حصوں میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔ 241 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں سے بجلی کے پول اور ٹریفک سگنل گر گئے،کئی درخت اکھڑ گئے اور گھروں کی چھتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 20 لاکھ سے زائد صارفین کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی ہے۔فلوریڈا کے شہر اورلینڈو اور ٹمپا کے ایئرپورٹس نے کمرشل پروازیں روک دی ہیں، اس کے علاوہ والٹ ڈزنی کا اورلینڈو میں تھیم پارک بھی بند ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔