سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید پیر کو ہوگی

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید پیر کو ہوگی
ریاض: سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا ہے لہذا وہاں عید پیر کو ہوگی۔ سعودی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، رمضان المبارک تیس روزوں پر مشتمل ہوگا۔ سعودی عرب میں یکم شوال عید الفطر دو مئی بروز سوموار کو ہوگی۔ خیال رہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس ہوا لیکن چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ قبل ازیں سعودی سپریم کورٹ نے عوام سے اپیل کی تھی کہ شہری اپنے طور پر بھی آج 29 رمضان کی شام شوال کا چاند کھلی آنکھ یا دوربین سے دیکھنے کی کوشش کریں۔ واضح رہے کہ پاکستان میں 29 رمضان کو رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔