صدر مملکت نے قومی احتساب (ترمیمی) بل پارلیمنٹ کو دوبارہ غور کیلئے واپس بھجوادیا

صدر مملکت نے قومی احتساب (ترمیمی) بل پارلیمنٹ کو دوبارہ غور کیلئے واپس بھجوادیا
اسلام آ باد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی احتساب (ترمیمی) بل، 2023 پارلیمنٹ کو دوبارہ غور کرنے کیلئے واپس بھجوا دیا۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے بل آئین کے آرٹیکل 75 ایک بی کے تحت پارلیمان کو واپس بھجوایا، قومی احتساب آرڈیننس 1999 میں پہلے کی گئی ترامیم سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہیں ، بل اور وزیرِ اعظم کی ایڈوائس میں اس پہلو کا حوالہ نہیں دیا گیا۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ایک زیر التواء معاملے کے اثرات پر غور کئے بغیر قومی احتساب آرڈیننس 1999 میں مزید ترامیم پر دوبارہ غور کیا جانا چاہیے ۔ قبل ازیں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت بل توثیق کیلئے صدر مملکت کو بھجوایا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔