اب تھریڈز پوسٹ کرنے پر صارفین کیلئے ہزاروں ڈالر کمانا ممکن

اب تھریڈز پوسٹ کرنے پر صارفین کیلئے ہزاروں ڈالر کمانا ممکن

(ویب ڈیسک )  معروف  سماجی رابطے کی ویب سائٹ   تھریڈز  پر صارفین وائرل ہونے پر ہزاروں ڈالر کما سکیں گے۔

اگر آپ میٹا کی نئی ایپ تھریڈز میں کافی ایکٹیو رہتے ہیں تو اچھی بات ہے کیونکہ بہت جلد آپ  اس سے پیسے بھی کما سکیں گے۔ میٹا کچھ صارفین کو تھریڈز پر وائرل ہونے پر ہزاروں ڈالرز کمانے کا موقع فراہم کرے گا۔

تھریڈز صارفین کو میٹا کے  پروگرام " انویٹیشن اونلی بونس "  کے ذریعے کمانے کا موقع ملے گا۔

 ابھی کمپنی نے اس کا باقاعدہ اعلان تو نہیں کیا لیکن ایک انسٹاگرام کے ایک سپورٹ پیچ  پر اس سے متعلق کچھ تفصیلات بتائی گئی ہیں ۔جس کے مطابق   صارفین کو تھریڈز پوسٹس کی کارکردگی یا پوسٹس کی تعداد پر پیسے کمانے کا موقع ملے گا۔

میٹا اس سے قبل فیس بک اور انسٹاگرام پر ریلز ویڈیو پوسٹ کرنے والوں کو بھی بونس دینے کا اعلان کر چکا ہے تاہم  یہ پہلی بار ہے جب تھریڈز پر سادہ پوسٹس سے بھی پیسے کمانا ممکن ہو جائے گا۔

اس طرح کے  پروگرامز کے ذریعے صرف میٹا ہی نہیں صارفین کو اپنی جانب کھینچ رہا بلکہ  ایکس (ٹوئٹر) پر بھی صارفین کو ان کی پوسٹس کی کارکردگی بنیاد پر براہ راست معاوضہ دیا جا رہا ہے تاہم صارفین  پریمیئم سبسکرپشن پروگرام کا حصہ بن کر ہی یہ معاوضہ حاصل کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ   میٹا نے جولائی 2023 میں تھریڈز کو متعارف کرایا تھا اور  اب اسکے ماہانہ صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوچکی ہے۔