پاکستان میں کورونا کے وار جاری، مہلک وائرس نے مزید 66 زندگیاں نگل لیں، اموات کی مجموعی تعداد25 ہزار 670 ہوگئی،24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار800 نئے کیس رپورٹ،مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ سات پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی، 93ہزار 690مریض زیرعلاج، 5ہزار 612کی حالت تشویشناک ہے۔ صوبہ سندھ میں تقریبا ڈیڑھ ماہ کے بعد تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے ہیں، پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشن کی احتجاج کی دھمکی رنگ لے آئی، عملے کو سو فیصد ویکسی نیشن اور طلبا کو پچاس فیصد حاضری کے ساتھ یہ اجازت دی گئی ہے۔ این سی او سی کا کورونا پابندیوں پر عمل درآمد جاری رکھنےکا فیصلہ، اطلاق کا دائرہ13 سے بڑھاکر27 شہروں تک کردیا گیا،لازمی سروسزکے سواتمام تجارتی سرگرمیاں رات8 بجے بندہوں گی، ریسٹورنٹس میں انڈور ڈائننگ پر پابندی برقرار، رات10 بجے تک آؤٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت۔ حکومت مخالف تحریک میں تیزی،پی ڈی ایم کا اسلام آباد مارچ کا اعلان،مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ نالائق اورنااہل حکومت نے معیشت کو تباہ کردیا، مہنگائی اوربے روزگاری کا جن بے قابو ہے،موجودہ حکومت کو عوامی مینڈیٹ حاصل نہیں، نام نہاد انتخابی اصلاحات کے ذریعے آئندہ الیکشن میں بھی دھاندلی کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ عمران نیازی نےتین سال میں ملک کوبہت پیچھےدھکیل دیا، نااہل کوگھربھیجنے کےلئے اسلام آبادکا رخ کرنا پڑے گا، شہبازشریف کاکراچی میں دھواں دارخطاب، کہا کراچی پیکج کےنام پرعوام کودھوکادیاگیا۔