لاہور میں خواتین کو ہراساں کرنے والے سلاخوں کے پیچھے

لاہور میں خواتین کو ہراساں کرنے والے سلاخوں کے پیچھے
لاہور ( ویب ڈیسک ) پاکستان بھر میں عوامی مقامات پر خواتین کو ہراساں کرنے کیخلاف ایک مہم چل پڑی ہے جب گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت لاہور میں دو مختلف واقعات میں خواتین کو ہراساں کرنے اور ہراساں کرنے والوں کی مدد کرنے کے الزام میں بس ڈرائیور سمیت چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے گلشن اقبال پارک میں عامر شہزا د نامی ملزم کو خواتین کو ہراساں کرنے ، انہیں فون نمبر دینے کی کوشش کرنے اور فحش جملے کسنے کے الزام میں گرفتار کر کے اس کیخلاف ایف آئی درج کر لی گئی۔ ایک دوسرے واقعہ میں ایک خاتون اپنے خاندان کے ہمراہ نیازی ایکسپریس کے ذریعے ٹوبہ ٹیک سنگھ سے لاہور آرہی تھیں جب راستے میں انہیں دو اوباش نوجوانوں نے فحش اشارے کئے، ان سے فون نمبر مانگا اور ہراساں کیا، خاتون نے بس ڈرائیور سے شکایت لگائی اس نے کہا کہ آپ موٹروے پولیس کو کال نہ کریں میں لاہور پہنچ کر پولیس بلوا کر انہیں گرفتار کروا دوں گا مگر جب لاہور پہنچے تو ڈرائیور نے ان دونوں اوباش نوجوان کو فرار کروا دیا۔ خاتون کی طرف سے پولیس سے رابطہ کیا گیا تو پولیس نے بس ڈرائیور اور بعد ازاں ان دونوں اوباش نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے ، پاکستان بھر میں خواتین کو ہراساں کرنے کے معاملے کو لے کر ایک مثبت کمپین چل رہی ہے اور پولیس کا اس سارے معاملے میں کردار بہت شاندار رہا ہے۔

Watch Live Public News