پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،30 اگست 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،30 اگست 2021
سپریم کورٹ کسینو نہیں کہ نیب حملہ آور ہو، نیب شہریوں کو خوفزدہ کرکے ریکوری نہیں کرسکتا، ریکوری کرنی ہے تو قانون کے مطابق کی جائے، مضاربہ اسکینڈل کے ملزم کی احاطہ سپریم کورٹ سے گرفتاری پر قائم مقام چیف جسٹس عمر عطابندیال کے ریمارکس، کہا ملزم کو نیب نے ڈرامائی انداز میں اٹھایا، اتنی کیا عجلت تھی؟ قانون کی حکمرانی نیب کی ریکوری سے زیادہ اہم ہے۔ سپریم کورٹ میں مضاربہ اسکینڈل میں بی فور کمپنی کے مالک سیف الرحمان کی دس لاکھ روپے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور، عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈی جی نیب اور ڈی جی ایچ آر راولپنڈی کو طلب کرلیا، پراسیکیوٹر جنرل نیب نے ملزم کی عدالتی احاطہ سے گرفتاری پر غیرمشروط معافی مانگ لی۔ نورمقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے جوڈیشل ریمانڈ میں6ستمبر تک توسیع کردی گئی، ملزم ظاہر جعفر کو اسلام آباد کچہری میں بخشی خانہ لایا گیا، پولیس ملزم کو لےکر اڈیالہ جیل روانہ، جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عمران نے ملزم کی روبکار کے ذریعے حاضری لگائی۔ حکومت چور دروازے سے آئی ہے، ہم نے مطالبہ کیا ہے کہ 2023کے انتخابات شفاف ہونے چاہییں، عوام جسے حکومت کا موقع دیں، انہیں خدمت کرنے کا موقع دینا چاہیے، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی کراچی میں مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو، کہا موجودہ حکومت تاریخ کی نالائق اور نااہل حکومت ہے، اربوں روپے ہڑپ کرلیے گئے ہیں، موقع ملا تو کراچی کو ایشیا کا پیرس بنادیں گے۔ شہبازشریف سیاست سے زیادہ اپنے وکلاء کو وقت دیں، ہوسکتا ہے کہ وہ زیادہ عرصہ جلسے نہ کرسکیں، وفاقی وزیراطلاعات فوادچودھری کا اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کو مشورہ، کہا شہبازشریف پہلے اپنی پارٹی کو دیکھیں، لندن میں بیٹھے لوگوں کو پاکستانی عوام کی کوئی پرواہ نہیں، مہنگائی پر بات کرکے ٹسوے بہانے والے عوام کے پیسے پرعیاشیاں کررہے ہیں، افغانستان مسئلہ پر بات نہ کرکے نوازشریف کو خوش کیا گیا۔

Watch Live Public News