کراچی ( پبلک نیوز) ایک تولہ سونا 350 روپے مہنگاہوکر 1لاکھ 11 ہزار روپے کا ہوگیا۔:10 گرام سونا 300 روپے اضافے سے 95165 روپے کا ہوگیا۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 1817 ڈالر فی اونس پر برقرار رہا۔ ایک تولہ چاندی 1430 روپے پر برقرار رہی۔ دوسری جانب ایک دن میں انٹربینک میں ڈالر 34 پیسے مہنگا ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 165.62 روپے سے بڑھ کر 165.96 روپے پربند ہوا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچنج کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کا مثبت اختتام۔ 100 انڈیکس 229 پوائنٹس کا اضافہ۔ 100 انڈیکس 0.49 فیصد کے اضافے سے 47365 کی سطح پر پہنچ گیا۔