1کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا تھا، مزید لوگوں کو بے روزگارکردیا

1کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا تھا، مزید لوگوں کو بے روزگارکردیا
سکھر (پبلک نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت میں غریبوں کیلئے تکلیف اورامیروں کیلئے ریلیف ہے۔ ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا تھا لیکن حکومت نے مزید لوگوں کو بے روزگارکردیا۔ سکھر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے مختلف اضلاع میں جاکر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ ٹھٹھہ، ٹنڈوالہ یاراوردیگرجگہوں کادورہ بھی کیا۔ کارکنوں نےجگہ جگہ ہمارااستقبال کیا۔ پیپلزپارٹی عوامی خدمت پریقین رکھتی ہے۔ بنی گالا ہاوَس کو ریگولرائزکر دیا جاتا ہے لیکن گجر نالے پر غریبوں کے گھرگرا دیئے جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر مہینے پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جاتا ہے۔ پیپلزپارٹی کی جب بھی حکومت آتی ہے تو لوگوں کو روزگار دیا جاتا ہے۔ عمران خان الیکشن جیت کر نہیں آئے وہ عوامی نمائندے نہیں۔ اگرعمران خان عوامی نمائندے ہوتے تو عوام کا احساس ہوتا۔ صرف پیپلزپارٹی حکومتی نشانے پر ہے۔ حکومت کو پتہ ہے کہ ان کا مقابلہ صرف پیپلزپارٹی کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف خورشید شاہ کو جیل میں رکھا جاتا ہے کسی اور پارٹی کے لوگوں کو چھیڑا نہیں جاتا۔ صرف پیپلزپارٹی غیر جمہوری قوتوں کا مقابلے کرنے کیلئے سنجیدہ ہے۔ ہم جمہوریت پریقین رکھتے ہیں اورعوامی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں۔ صرف سندھ میں بلدیاتی اداروں نے مدت کو مکمل کیا۔ پنجاب اورپختونخوا میں لوکل باڈیز نظام کو ختم کر دیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ دن دورنہیں جب عوام کوعمران خان سے نجات دلائیں گے۔ جب یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ سے منتخب کرایا توہم نے طریقہ کار بتا دیا تھا۔ ہم اس طریقہ کار کے تحت عمران خان کو بھی ہٹا سکتےتھے۔ یہ حکومت اگر مسلط ہے تو اپنوں اور کچھ دوسروں کی وجہ سے ہے۔ اگریہ لوگ استعفے نہیں دینا چاہتے توپھر تحریک عدم اعتماد میں ہمارا ساتھ دیں۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے کراچی جلسے کو کامیاب یا ناکام نہیں کہہ سکتا۔ اگر عورتوں کو اجازت دیتے تو شاید جلسہ زیادہ کامیاب ہوتا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔