ملتان کی مشہور سوغات سوہن حلوہ نیپالی کھلاڑی کو بھی بھا گیا

ملتان کی مشہور سوغات سوہن حلوہ نیپالی کھلاڑی کو بھی بھا گیا
پاکستانی آل راؤنڈر فہیم اشرف نے نیپالی کھلاڑی پرتیش کو ملتان کا سوہن حلوہ پیش کیا جو کہ انہیں پسند آیا۔ پاکستانی آل راؤنڈر فہیم اشرف نے نیپال کے کھلاڑی پرتیش کو ملتانی سوہن حلوہ پیش کیا جس کی ویڈیو پی سی بی کی جانب سے شیئر کی گئی، حلوہ پیش کرتے ہوئے فہیم اشرف نے بتایا کہ ملتانی حلوہ اس شہر کی خاص سوغات ہے۔ ملتان کی سوغات کا لطف اٹھاتے ہوئے نیپالی کھلاڑی نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ حلوہ واقعی بہت مزے کا ہے، اس کا الگ ذائقہ ہے۔ نیپالی کرکٹر نے فہیم اشرف سے کہا کبھی موقع ملا تو نیپال کے کھانے آپ کو کھلائیں گے۔ نیپالی کرکٹر نے ساتھ ہی یہ راز بھی پوچھ لیا کہ ٹاس جیتا تو کیا کریں گے؟ اس پر فہیم اشرف نے جواب دیا کہ ان کے خیال میں بیٹنگ کرنی چاہیے مگر معلوم نہیں کپتان کیا فیصلہ کرتے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔