کراچی: صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سونا فی تولہ 2900 روپے مہنگا ہوگیا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ36 ہزار 400 روپے پرپہنچ گئی۔ 10گرام سونے کی قیمت 2486روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 2ہزار675 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 21 ڈالر کے اضافے سے 1938 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔