ملتان : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقا کے سابق بلے باز ہاشم آملہ کا ریکارڈ توڑ دیا۔ ملتان میں جاری ایشیا کپ کے پہلے میچ میں بابر اعظم نے نیپال کیخلاف شاندار سنچری سکور کی۔افتتاحی میچ میں بابر اعظم نے 151 رنز کی بڑی اننگ کھیلی اور ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔ بابر اعظم نے سب سے کم اننگز میں 19 سنچریوں کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ بابر اعظم کی جانب سے کیریئر کی 102 ویں اننگز میں اپنی 19 ویں سنچری اسکور کی گئی ہے۔اس سے قبل جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ نے 19 ویں سنچری 104 اننگز میں بنائی تھی۔