دہشت گردایس سی او اجلاس خراب کرنا چاہتے ہیں ، ہم میزبانی کرینگے، محسن نقوی

mohsin naqvi addressed senate
کیپشن: mohsin naqvi addressed senate
سورس: google

 ویب ڈیسک :وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ جو ریاست کے خلاف بندوق اٹھائے گا، اس کا بندوبست کیا جائے گا۔ہمیں معلوم ہے کہ دہشت گردی کے واقعات کے پیچھے کون ہے ۔یہ عناصر ایس سی او کے اجلاس کی مہمان نوازی کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی  نے ان خیالات کا اظہار ملک کے ایوان بالا سینیٹ کے اجلاس کے دوران کیا۔

بلوچستان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ صوبے میں کوئی آپریشن نہیں ہورہا، کل وزیراعظم کوئٹہ میں موجود تھے، ان کی تمام اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات ہوئی۔

محسن نقوی نے کہا کہ جو لوگ ریاست کو مانتے ہیں، ان کو سر پر بیٹھائے گے، جو لوگ ریاست کو تسلیم نہیں کرتے اور جو بندوق اٹھاتے ہیں وہ دہشت گرد ہیں اور ان لوگوں کا بندوست کریں گے، یہ واضح کر دوں جو بندوق اٹھائے گا، اس کا بندوبست کیا جائے گا۔

ان کاکہناتھا کہ بہت سے لوگوں  کو تکلیف ہے کہ ایس سی او نہ ہو،ہم ایس سی او کی میزبانی کریں گے۔ایپکس کمیٹی نیشنل ایکشن پلان کے فیصلے کا ازسر نو جایزہ لیتی ہے۔پارلیمنٹ سپریم ہے اور رہے گی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ وہاں سب سے بڑا مسئلہ افسران کی عدم دستیابی ہے، وفاق سے افسران بلوچستان جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو واقعہ 26 کی رات ہوا، وہ پوری پلاننگ کے ساتھ ہوا، ہمیں معلوم ہے کہ ان کے پیچھے کون ہے؟ شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او) کانفرنس کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔بلوچستان کے مسئلے پر ہم سب کو مل کر متحد ہو کر کھڑا ہونا ہو گا ،چھبیس اگست کا واقعہ معمولی نوعیت کا نہیں ہے ۔اس کے پیچھے پوری پلاننگ کی گئی ہے۔


 

Watch Live Public News