یہ چاہتے ہیں عمران خان کو جلد از جلد القادر کیس سزا سنا دی جائے، علیمہ خان

یہ چاہتے ہیں عمران خان کو جلد از جلد القادر کیس سزا سنا دی جائے، علیمہ خان

(ویب ڈیسک ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ یہ چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی کو جلد از جلد القادر کیس سزا سنا دی جائے۔ اب جج صاحب نے کافی سپیڈ پکڑ لی ہے۔

علیمہ خان نے  اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  جو بانی پی ٹی آئی سے ملنے آتے ہیں انکو ملنے نہیں دیا جاتا، پہلے 6 لوگوں کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت تھی اب تعداد 3 کردی گئی ہے۔ فیصل جاوید، و دیگر باہر بیٹھے رہتے ہیں  انکو اندر نہیں جانے دے رہے۔

انہوں نے کہا کہ  انکو 8 ستمبر کے جلسے کا خوف ہے، بانی پی ٹی آئی پر عزم تھے، مشکلات ہوں گی مگر لوگ نکلیں گے۔

عمران خان کی ہمشیرہ نے کہا کہ  توشہ خانہ کی آج ضمانت زیر سماعت تھی، نیب نے کہا ہماری تیاری نہیں جج نے ایک منٹ نہیں لگایا اور تاریخ دے دی، یہ چاہتے ہیں جلد از جلد القادر کیس سزا سنا دی جائے، اب جج صاحب نے کافی سپیڈ پکڑ لی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  ہمیں فیصلہ کرنا ہے کہ ناجائز کیسز کو کتنی دیر سہنا ہے، جج صاحب کس چیز پر سزا دیں گے فلاحی ادارہ ملک ریاض نے بنا کر دیا،  القادر ٹرسٹ کو بند کریں گے تو عمران خان کا کیا نقصان ہوگا، چیرٹی والا ادارہ جب بند ہوتا تو ڈونر کو واپس ملتا ہے یا حکومت کو۔

Watch Live Public News