(ویب ڈیسک ) فیصل آباد میں تھانہ ڈی ٹائپ کے علاقے میں نوجوان نے اپنے ہی گھر چوری کر ڈالی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نواجوان نے والدین کے آٹھ لاکھ کی رقم چوری کر کے واردات کا ڈرامہ کیا ۔ پولیس نے واقعے کو مشکوک جان کر واردات کی کال کرنے والے نوجوان سے پوچھ گچھ کی ۔
پولیس کے مطابق نوجوان نے اپنے والدین کے آٹھ لاکھ چوری کرنے کا اعتراف کر لیا، ملزم نے چوری کر کے رقم موٹر سائیکل میں چھپا دی تھی ۔
پولیس کی موٹر سائیکل سے رقم برآمد کرنے کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی۔ پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے نوجوان زین کو گرفتار کر لیا۔