ویڈیو: کربلا جانیوالے زائرین بغداد ایئرپورٹ پر پھنس گئے، زائرین کا احتجاج

ویڈیو: کربلا جانیوالے زائرین بغداد ایئرپورٹ پر پھنس گئے، زائرین کا احتجاج

(ویب ڈیسک ) زائرین کے پاس کرنسی نہ ہونےکی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہاہے۔

بھوک سے نڈھال زائرین   کی جانب سے  احتجاج کیا جا رہا ہے۔ زائرین کو بغداد ایئر پورٹ پر کھانا تک فراہم نہیں کیاجارہاہے۔

مٹیاری کے شرجیل میمن نے   پاکستان حکومت اور وفاقی وزیرداخلہ سے مداخلت کرنےکامطالبہ کردیا ۔

عراقی ایئر بیس پر   پاکستان آنے والے کربلا اور ایران کے زائرین کے قافلہ کی بغداد IQ فلائیٹ نمبر  I A 2341  سے کراچی روانگی  مسلسل دوروز سےتاخیر کا شکار ہے۔ زائرین کے پاس کرنسی نہ ہونےکی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہاہے۔

زارئرین نے پاکستان کی حکومت  ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے  مداخلت کرکے واپسی کے لیے  انتظامات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Watch Live Public News