(ویب ڈیسک ) فیصل آباد میں گھر کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
ریسکیو کے مطابق فیصل آباد کے چک نمبر 531 گ ب میں گھر کی چھت گر گئی۔
ریسکیو کا کہنا ہے کہ گارڈر اور لکڑی کے بالوں سے بنی چھت بارش کی وجہ سے گر ی ۔ چھت گرنے سے 4 افراد ملبے تلے دب گئے جن میں سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے ۔
ریسکیو کے مطابق 2 افراد کو ابتدائی طبی امداد دی گئی۔