ویب ڈیسک: ہونڈا سی ڈی 70سی سی اپنی کفایت شعاری کی وجہ سے پاکستان کی پسندیدہ موٹرسائیکل ہے تاہم مہنگائی کے طوفان میں اس کی قیمت بھی 1لاکھ 57ہزار 900روپے ہو چکی ہے۔
تفصیلات کےمطابق ہونڈا سی ڈی 70سی سی کے خریدار، جو بینک الفلاح کے بھی صارف ہیں، ان کے لیے خوشخبری ہے کہ وہ یہ موٹرسائیکل صفر شرح سود پر آسان اقساط میں بھی حاصل کر سکتے ہیں,بینک الفلاح کی طرف سے اپنے کسٹمرز کو آفر دی جا رہی ہے، جس میں وہ صفر شرح سود پر 6ماہ اور ایک سال کی اقساط میں ہونڈا سی ڈی 70سی سی حاصل کر سکتے ہیں۔
6ماہ کے پلان میں بینک الفلاح کے کسٹمرز کو ماہانہ 26ہزار 317روپے قسط ادا کرنی ہو گی جبکہ ایک سال کے پلان میں ماہانہ قسط 13ہزار 158روپے ہو گی، بینک کی 1800روپے پراسیسنگ فیس اس کے علاوہ ہو گی۔