لکی مروت  میں چار جڑواں بچوں کی پیدائش،  بچے اور ماں دونوں صحت مند

لکی مروت  میں چار جڑواں بچوں کی پیدائش،  بچے اور ماں دونوں صحت مند

(ویب ڈیسک ) لکی مروت  میں چار جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ماں اور بچے  دونوں صحت مند ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرائے نورنگ کے لیبر روم میں نارمل ڈیلیوری سے چار جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جن میں 2 لڑکے اور 2 لڑکیاں شامل ہیں۔

اس حوالے سے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سرائے نورنگ کے ایم ایس ڈینٹل سرجن ڈاکٹر محمد اسحاق کا کہنا ہے کہ ماں  اور بچے دونوں محفوظ ہیں اور بچے بالکل صحت مند ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ   بچوں میں دو لڑکے او ر دو لڑکیاں ہیں۔

Watch Live Public News